اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چاروں صوبوں کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا راج ہے۔. تربت 47 ڈگری کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا، جیکب آباد 46، سرگودھا، حیدر آباد، دادو45، نواب شاہ، گوادر 42، ملتان، ٹھٹھہ، ڈی آئی خان 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں گرمی کی شدت 42، کراچی میں 41 اور اسلام آباد میں 39 ڈگری محسوس کی گئی۔ کراچی میں آج شام بوندا باندی کا امکان ہے۔