کپتان بابر اعظم کہہ دیں ان کیخلاف سازش کی گئی : عبد القادر پٹیل  

لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ خصوصی)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ گونج سنائی دی ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک مزاحیہ مشورہ بھی دیا۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم کو کیا ہوگیا بھارت سے ہار گئے، کپتان بابر اعظم کو مشورہ ہے وہ کہہ دیں ان کے خلاف سازش کی گئی۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بابر اعظم ایک خط لہرائے اور پھر کہہ دے خط گم ہوگیا، ایسا کرنے سے جان چھوٹ جائے گی بابر اعظم کی۔انہوں نے بعدازاں کہا کہ اس بات کو سنجیدہ نہ لیا جائے مذاق کر رہا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن