نظربندپی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹانے کے بعدنظر بندیوں کی تفصیلات کے حصول کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا رہنماؤں اور ورکرز کو نظر بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کئیر ٹیکر اور موجودہ حکومت نے ابتک سینکڑوں افراد کو MPO کے تحت نظر بند کیا، ایم پی او کا قانون آئین کے آرٹیکل 15، 16 اور 17 سے متصادم ہے۔ ایم پی او کا قانون عدالت عالیہ میں چیلنج بھی کیا جا چکا ہے۔ درخواست میں استدعا ہے کہ ابتک کتنے لوگوں کو حراست میں لیا گیا، کتنے کو چھوڑا گیا اور کتنی دیر حراست میں رکھا، تفصیلات فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن