صوبے کے حقوق کی خاطر تمام پارٹیوں کو ایک ہونا ہو گا: گورنر پی کے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سابق گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہو گا۔ ہم سب کو نظریاتی اختلاف پس پشت ڈال کر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پی کے کی ترقی میں دلچسپی لے رہی ہے۔ چکدرہ، چترال اور چشمہ لفٹ کینال منصوبے صوبے کے لئے بڑا تحفہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن