شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے الزام تراشی اور کردار کشی کی سیاست سے باہر نکلنا ہو گا۔ گالی گلوچ کی سیاست کے کلچر کو ختم نہ کیا گیا تو اس کے منفی اثرات سبھی کو متاثر کریں گے۔ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے سبھی سیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے صدر میاں محمد نواز شریف کو تین بار وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا اور انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا کر قید و بند کی صعوبتوں کا شکار کیا گیا مگر انہوں نے قومی مفادات پر کبھی آنچ نہ آنے دی اور جمہوری عمل کے تسلسل کی خاطر بھرپور جدوجہد کی۔
ملک مسائل کی دلدل میں ہے، سیاسی جماعتیں کردار ادا کریں: عارف سندھیلہ
Jun 23, 2024