مختلف شہروں میں جائیدادوں کے  نرخوں کا دوبارہ تعین کرنے کا فیصلہ

لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ملک کے بڑے شہروں میں جائیدادوں کے سرکاری نرخوں کا دوبارہ تعین کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،  اس مرتبہ سرکاری ریٹ مارکیٹ ویلیو کے قریب تر ہوں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق تمام بڑے شہروں میں پراپرٹی ریٹس کا مارکیٹ ویلیو کے مطابق دوبارہ تعین ہوگا،ایف بی آر کے ریٹس مارکیٹ ویلیو کے 100 فیصد کے قریب تر ہوں گے،پراپرٹی کے نئے ریٹس کے تعین کا عمل جولائی میں شروع کیا جائے گا،نئے جائزے سے ایف بی آر اور مارکیٹ ریٹس کا فرق بہت کم رہ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...