ڈیرہ اسماعیل خان (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشتگردی کی عدالت ڈیرہ اسماعیل خان نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی و سٹی میئر عمر امین گنڈا پور کو دہشتگردی کیس سے بری کر دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل شیراز ثانی نے سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملہ کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کیس میں نامزد دیگر تین افراد کو بھی باعزت بری کرنے کا حکم دیا۔ خیال رہے کہ سردار اسرارا للہ گنڈا پور کو 2013ء میں دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔