اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مشورہ دیا ہے کہ سوات میں مذہب کے نام پر شہری کے قتل کا معاملہ کابینہ میں اٹھائیں۔ آپ وفاقی وزیر ہیں، وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبر پی کے سے بات کریں ایوان میں بات کرنے سے آپ کی بے بسی ظاہر ہوتی ہے۔