پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی آپریشن‘ 22 دہشت گرد گرفتار

لاہور (نامہ نگار) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 22 دہشت گردگرفتارکر لئے جن سے اسلحہ، دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا گیا۔گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں محمد عبداللہ، حمید اللہ، کمال خان، سید محسن رضا، اللہ دتہ ثاقب، محمد ندیم، سعد منظر، معظم حیات، محمد اکرم خان، محمد رمضان، فیروز خان، محمد زوہیب ہاشمی، محمد شعیب، یاسر رحمان جگرانوی، آصف خان، سعید خان، سید رسول، امیر اللہ، محمد عمر، انور شاہ، وارث خان، محمد احمد اور محمد صدیق شامل ہیں۔ جن کا تعلق کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، لشکر جھنگوی اور بلوچستان لیبریشن آرمی سے ہے۔ ان افراد کی گرفتاری لاہور، اٹک، شیخوپورہ، مظفر گڑھ، ننکانہ، بہاولپور، ڈی جی خان، چکوال، گوجرانولہ، لودھراں، میانوالی، فیصل آباد، ملتان، بہاولنگر اور راولپنڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ دھماکہ خیز مواد 1645 گرام، دستی بم 3، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹرز 12، حفاظتی فیوز وائر 32 فٹ،28 گولیاں، پستول4، ممنوعہ کتابیں9، ممنوعہ میگزین 2، پمفلٹ 212، سٹیکرز 323، جھنڈے2، رسید بکس 3، موبائل فونز 3 اور  78500 روپے برآمد کئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...