لوئر دیر: دہشت گردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

لوئر دیر(نوائے وقت رپورٹ) ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں2 اہلکار شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے ہفتے کی علی الصبح میدان سوری پائو میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے بھی کئی دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

ای پیپر دی نیشن