لاہور (نیٹ نیوز) لاہور کے علاقے نصیرآباد میں 7 افراد نے ایک شہری کومبینہ طور پر اغوا کر کے 4 کروڑ سے زائدکی رقم ہتھیا لی۔ ایف آئی آرکے مطابق7افراد نے عدنان نامی شہری کونصیر آباد کے علاقے سے اغوا کر کے مختلف اے ٹی ایم کارڈز سے بھاری رقوم نکلوا لیں اور سٹامپ پیپرز پر زبردستی دستخط کرا لیے۔ملزموں نے عدنان سے خالی چیکس اورسادہ کاغذات پر دستخط بھی کرائے اور انگوٹھے لگوائے۔ ملزموں نے عدنان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون،10ہزار روپے اور بیگ بھی چھین لیا۔پولیس نے عدنان کی مدعیت میں 2 نامزد سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
نصیرآباد میں شہری کو اغوا کرکے مبینہ طور پر 4 کروڑ روپے ہتھیالیے
Jun 23, 2024