اسلام آباد (آئی ا ین پی ) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے علاوہ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کرنا تھی، اپیکس کمیٹی میں ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جانا تھی۔ اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا جانا تھا، اس کے علاوہ چین اور خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منصوبوں پر بھی غور ہونا تھا۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس موخر
Jun 23, 2024