وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس: چینی شہریوں کی سکیورٹی پر غور

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس  ہوا۔ غیر ملکیوں خصوصا چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ ملک میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ محسن نقوی نے سکیورٹی پلان کے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں۔  ہدایت دی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے متعلقہ ادارے قریبی رابطہ رکھیں۔ سکیورٹی پلان پر کسی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں۔  متعلقہ اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، سربراہ نیکٹا محمد طاہر رائے، کوآرڈینیٹر نیشنل ایکشن پلان۔ متعلقہ اداروں اور وزارت داخلہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔محسن نقوی کی خصوصی کاوشوں سے ’’سیو غزہ کمپین‘‘ کے شرکاء نے41 روز سے اسلام آباد میں جاری ’سیو غزہ‘ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں ’’سیو غزہ کمپین‘‘ کے عہدیداروں نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے، ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے کیلئے دعا گو ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...