کامونکی:آٹھ افراد کا گھر میں  گھس کر خاتون پر تشدد  

کامونکی(نمائندہ خصوصی)آٹھ افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔بتایا گیا ہے کہ محلہ شریف پورہ کی ساجدہ نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر محلہ دار اظہر کو تھپڑ مارا جس کا اْسے رنج تھاگذشتہ روز اسی بناء  پر اظہر،خالد،احتشام،خادم حسین، بشریٰ،قاسم اور دو نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ساجدہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن