قلعہ دیدار سنگھ+لدھیوالہ وڑائچ(نمائندہ خصوصی) منڈیالہ میر شکاراں میں عید کی رات ملزم علی مہل نے مقتولین خرم اور وقاص کی دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،متاثرین کی جانب سے پولیس ایمرجنسی 15پر متعدد بار کال کی گئی لیکن ڈیوٹی پر موجود اے ایس آئی مالک نے کسی قسم کا رسپانس نہ دیا جسکے بعد عید کی صبح ملزم علی مہل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منڈیالہ میر شکاراں میں خون کی ہولی کھیلتے ہوئے تین افراد کو قتل کر دیا تھا۔سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم رانا کی جانب سے مدد کے لیے کی جانے والی کال پر رسپانس نہ دینے کے الزامات ثابت ہونے پر سی پی او نے ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ انسپکٹر فدا حسین چیمہ،اے ایس آئی مالک اور نائب محرر شہزاد کو معطل کر کے کلوز ٹو لائن کر دیا ہے۔
قلعہ دیدار سنگھ:ایمرجنسی 15کال پر رسپانس نہ دینے پر اے ایس آئی اور نائب محرر معطل
Jun 23, 2024