گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گستاخی کے محض الزام پر ہجوم کا کسی کو قتل کرنا غیر اسلامی ہے،سوات میں توہین مقدس اوراق الزام پر قتل کی شدید مذمت کرتے ہیںان خیالات کا اظہار ممبران امن کمیٹی اور دیگر ریاست علی وڑائچ،وقاص چیمہ نے کہا کہ سوات واقع انتہائی افسوسناک اور ملک و ملت کی بدنامی کا باعث ہے بغیر تحقیق دلیل کے کسی کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کرنا جائز نہیں،ایسے حالات میں ہر شخص کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ قانون ہاتھ میں لینے کی بجائے قانون راستہ اپنائیں،قرآن پاک نے ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل کہا ہے،ہمیں معاشرے میں برداشت احترام کو فروغ دینے اور تشدد و عدم برداشت کے خلاف اقدامات پر توجہ دینی چاہیے،اس میں کوئی شک نہیں شعائر اسلام کی توہین کے مرتکب شخص کو سزا ملنی چاہیے مگر سزا دینا عوام کا نہیں ریاست کا حق ہے۔