گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )انڈونیشیا کے سفیر مسٹررحمت ہندیارتا کسومانے آر پی اوآفس کا دورہ کیا ،آرپی او طیب حفیظ چیمہ نے انڈونیشیا کے سفیر کا استقبال کیااور انہیں گوجرانوالہ ریجن کے کلچراور پولیس ورکنگ پر بریفنگ دی، ملاقات میں گوجرانوالہ پولیس اورانڈونیشینس شہریوںکی سکیورٹی امور میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔انڈونیشیا سفیر نے دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی کیخلاف جدوجہد میںگوجرانوالہ پولیس کی قربانیوں،کردار اور کامیابیوں کو سراہا۔آر پی او نے کہا کہ انڈونیشین شہریوں، سرمایہ کاروں اور ماہرین کی فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح میں شامل ہے ۔ پولیس کی آپریشنل حکمت عملیوں اور کامیابیوں کا جامع جائزہ پیش کیا۔کمیونٹی پولیسنگ اور جرائم کی روک تھام کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کی وضاحت کیمزیدبرآں انسانی حقوق کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے احترام پر بھی بات چیت کی گئی۔آر پی او نے انڈونیشیا کے سفیر کو تحفظ مراکز اور میثاق سنٹرز کے اغراض و مقاصد اور سہولیات بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ شہریوں کو خدمات کی بہتر فراہمی کے لئے آئی ٹی اصلاحات اورگوجرانوالہ میں سیف سٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ملاقات کا اختتام خیر سگالی کے باہمی اظہار اور انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص قانون نافذ کرنے والے تعاون کے شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔آخر میں آرپی او نے انڈونیشین سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
انڈونیشیا کے سفیر مسٹررحمت ہندیارتا کسوماکا آر پی اوآفس کا دورہ
Jun 23, 2024