تلہ گنگ ( نامہ نگار ) پچنند میں گیسٹرو سے ایک خاتون جاں بحق اور 14 مرد و خواتین متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو 1122تحصیل لاوہ کو میڈیکل ایمرجنسی کی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ 14مرد و خواتین کو گیسٹرو کی شکایت ہو گئی ہے ۔جس پر تحصیل انچارج ریسکیو 1122لاوہ ممتاز اعوان جبی اور اسسٹنٹ کمشنر لاوہ سعید احمد موقع پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ ایک گھر میں فوتگی ہر تمام رشتہ دار اکٹھے تھے اور کھانے کے بعد مرد و خواتین کو الٹیاں اور دست کی شکایت ہو گئی جن میں سے ایک خاتون جاسیہ بی بی دختر سردار خان بعمر 21سال فوت ہو گئی جبکہ 06مرد اور 04 خواتین مریضوں اور 03بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے کوٹ قاضی ہسپتال شفٹ کر دیا گیا جن میں ایک مریضہ کی حالت خراب ہونے پر تلہ گنگ شفٹ کر دیا گیا۔
پچنند میں گیسٹرو سے ایک خاتون جاں بحق، 14 افراد متاثر
Jun 23, 2024