ای سی او کے رکن ممالک کا پاکستانی ڈیزائنوں سمیت اپنے قالینون کی نمائش کا اہتمام

Jun 23, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)تہران میں منعقد ہونے والی اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی علاقائی کارپٹ آرٹس نمائش کے دوران ای سی او کے رکن ممالک نے پاکستانی قالین کے ڈیزائنوں سمیت اپنے قالینون کے فن کی نمائش کا اہتمام کیا اس موقع پر ورکشاپ کا بھی افتتاح بھی کیا گیاپریس ریلیز کے مطابق قالین نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اکنامک کلچرل انسٹی ٹیوٹ(ای سی آئی) تہران کے صدر سعد ایس خان نے کہا کہ قالین علاقائی آرٹ میں سب سے قدیم ہیں جو تمام علاقائی ممالک میں عام ہے دریں اثنا پروفیسرز اور اسکالرز نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان، ایران، افغانستان، ترکمانستان اور دیگر علاقائی ممالک جو تہران میں قائم اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ہیں، میں قالین ڈیزائن کے مشترکہ ورثے کے بارے میں گفتگوکی ڈاکٹر سعد نے کہا کہ ترکمانستان میں ہر سال کارپٹ ڈے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور عام تعطیل ہوتی ہے علمائے کرام نے قالینوں کی ثقافتی علامت کے طور پر اہمیت گھروں میں روایتی مہمان نوازی میں قالینوں کے کردار اور معاش کی ایک شکل کے طور پر قالین سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ 

مزیدخبریں