ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے منسٹر کونسلر آف چین مسٹر ڑو ہانگٹیان کی ملاقات

Jun 23, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے منسٹر کونسلر آف چین مسٹر ڑو ہانگٹیان سے ملاقات کی ،ملاقات میں  پاک چائنہ تعلقات اور  اہم امور  بشمول توانائی،صحت، ووکیشنل ٹریننگ اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔چین پاکستان اقتصادی راہداری  اور گوادر پورٹ سمیت اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہپاک چین تعلقات مضبوط، تاریخی اور کثیر جہتی نوعیت کے ہیں۔  بلوچستان میں صاف پانی کی قلت کی وجہ سے وہاں کے لوگوں بالخصوص عورتوں میں ہیپاٹائٹس کی شرح زیادہ ہے،منسٹر کونسلر آف چین   نے کہا کہبلوچستان کی سماجء ترقی چائنہ کی اولین ترجیح ہے، چائنہ بلوچستان میں ویکشنل ٹریننگ،ہسپتال، اور اساتذہ کی تربیت کے منصوبوں پر کام کر رہا تھا۔   لیکن کورونا کی وجہ سے یہ منصوبے مکمل نہیں ہو سکے۔ مسٹر ڑو ہانگٹیان، منسٹر کونسلر آف چین  نے ڈپٹی چیئرمین کو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کنٹریز  کے گرین ڈویلپمنٹ فورم پر مدعو کیا۔ڈیپٹی چیئرمین نے  مسٹر ڑو ہانگٹیان  کا شکریہ ادا کیا اور فورم میں اپنی شرکت کی یقین داہانی کروائی۔مسٹر ڑو ہانگٹیان نے پاکستان میں مقیم چائنیز کی سیکورٹی کے حوالے سے حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں