وزیر داخلہ کی ہدایات پر چیئرمین سی ڈی اے کا سینٹری ورکرز کے اعزاز میں استقبالیہ

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ پر خدمات سر انجام دینے والے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں چئیرمین سی ڈی  اے نے استقبالیہ دیا اسلام آباد میں صفائی کا بہترین انتظام کرنے والے سی ڈی اے ورکرز کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا وزیرِ داخلہ محسنِ نقوی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے والے سینٹری ورکرز مبارکباد اور حوصلہ افزائی کے مستحق ہیں تمام محکموں کے مثالی رابطے اور باہمی تعاون سیاسلام آباد کو سب سے زیادہ صاف شہر ہونے کا اعزاز حاصل ہوا وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں اور شہر کی خدمت کرنے والیملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی ہر سطح پر کی جائے گی استقبالیہ میں چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی استقبالیہ میں عید الاضحیٰ پر خدمات سرانجام دینے والے سینیٹری ورکرز کثیر تعداد میں شریک ہوئے سی ڈی اے سینٹری ورکرز نے کہا کہ پہلی مرتبہ اپنے افسران کے ساتھ بیٹھا کر حوصلہ افزائی کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کے شکر گزار ہیں محمد علی رندھاوا نے کہا کہ تمام افسران اور ہمارے ہیروز سینیٹری ورکرز نے جس جان فشانی سے کام کیا اسکی مثال نہیں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد زیرو ویسٹ سٹی آپریشن کو کامیاب بنانے پر اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتا ہوں محمد علی رندھاوا نے کہا اسلام آباد کی عزت اور خوبصورتی کے لئے تن، من دھن کی قربانی لگانے کے لیے کام کیا گیااللہ نے ہم سب کی عزت رکھی اور اسلام آباد کا نام ایک یونٹ کے طور پر ابھرا، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاباش دیتے ہوئیکہا کہ پہلی دفعہ آپکی محنت کی وجہ سے وزیراعظم پاکستان نے سب کو شاباش دی،چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صاحب کی ہدایات پر آپ کی حوصلہ افزائی کے لئے اس تقریب کا انعقاد گیا سینیٹری ورکرز کی وجہ سے اسلام آباد کی عزت میں اضافہ ہوا اس لئے یہ ہمیشہ ہماری آنکھ کا تارا ہیں محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ڈیویلپمنٹ کا کام عید کے ایام میں بھی جاری رہا جس سے ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوا ہے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کرنے اور بائیو ڈیگریڈایبل بیگز متعارف کرانے سے آپریشن کو کامیاب بنانے میں مدد ملی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنٹری ورکرز کی خدمات کو سہرایا گیا آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ ہمارے ان گمنام ہیروز منظروعام پر لانے پر چئیر مین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد مبارکباد کے مستحق ہیں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ورکرز نے نہ دن دیکھا نہ رات, نہ خوشیاں دیکھیں صرف خدمت میں مصروف رہے۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے ان ورکرز اور ان کی فیملز کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن