اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) اسلام آباد میں تھانہ آبپارہ اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعاتِ میں دو افراد کو قتل کردیا گیا تفصیلات
کے مطابق تھانہ آبپارہ کے سیکٹر جی سیون ٹو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے بتایا کہ سٹریٹ نمبر 43 میں فہد مسعود ولد مسعود اختر بعمر 2728 سال سکنہ کوٹ ہتھیال بھارہ کہو اپنے موٹر سائیکل نمبر-2787-AJA پرگزر رہا تھا کہ نامعلوم شخص/ اشخاص نے اس پر فائرنگ کی ہے جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیاپولیس نے نعش پولی کلینک ہسپتال شفٹ کردی قتل کی دوسری واردات تھانہ کھنہ کے علاقے صنم چوک میں ہوئی عرفان خان نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی اطلس خان میرے ڈیرے کی طرف آرہا تھا مجھے شور کی آوازیں آنے لگیں میں ڈیرے سے بھاگ کر باہر آیا تو اچانک میرے بھائی کو فائر لگا میں نے اسے سنبھالا اور گاڑی میں ڈال کر پمس ہسپتال لے آیا جہاں کچھ دیر بعد وہ جاں بحق ہوگیا ملزمان میر بہادر و دیگر نے میرے بھائی کو ناحق قتل کیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔