ملک دشمن عناصرکا سیکورٹی فورسز پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے، فرخ خان کھوکھر 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز ضلع کرم میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم دھماکہ میں وطن کے پانچ دلیر بیٹوں کی شہادت سے وطن کے محافظوں کے حوصلے پست نہیں ہوسکتے پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن دشمن عناصر کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی، سماجی شخصیت و کاروباری شخصیت  فرخ خان کھوکھر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اقلیتی رہنماراشد چوہان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصرکا سیکورٹی فورسز پر حملہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں  انہوں نے کہا کہ یہ حملہ صرف سیکورٹی فورسز کے  جوانوں پر نہیں پوری قوم اور محب وطن عوام پر کیا گیا ہے ،  ہمارے حوصلے بلند ہیں اور قومی سطح پر ہم اپنی مسلح افواج کی بھر پور حمایت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں اس موقع پر دونوں رہنماوں نے شہادت کے درجہ پر فائز ہونے والے وطن کے بیٹوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی ۔

ای پیپر دی نیشن