بلاول بھٹو نے بجٹ پر عوام کی  حقیقی ترجمانی کی ، نوید کنول

 راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بجٹ پر عوام کی حقیقی ترجمانی کی ہے حکومت مہنگائی کاسبب بننے والی تجاویز کو واپس لے۔ ان خیالات کا پیپلز ٹریڈرز سیل کے جنرل سیکرٹری نوید کنول نے اپنے بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا مجوزہ بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر بنایا گیا ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھ جائے گی کاروبار کرنا مشکل تر ہوگا عوام کو تکلیف کے بجائے ریلیف چاہئے سٹیل مل کی نجکاری کے بجائے سندھ حکومت کے حوالے کی جائے تاکہ بیروزگاری نہ ہو اور مل کا خسارہ ختم ہو زراعت کو فروغ دینے کے لئے ہاوسنگ سکیمیوں پر فوری پابندی لگائی جائے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے فنی تربیت دی جائے چھوٹے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن