وزیر اعلی پنجاب زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں، افتخار علی سہو

Jun 23, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔150 ارب روپے کی خطیر رقم سے وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کا اجرا  کیا جا رہا ہے جس کے تحت صوبہ پنجاب میں 5 لاکھ کسانوں کو بلا سود آسان زرعی قرضہ جات فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ڈیڑھ لاکھ کاشتکار کسان کارڈ کے لیے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔ سیکرٹری زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے کسان دوست ویژن کے تحت 300ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبہ کے کاشتکاروں کیلئے پاکستان کی تاریخ کا پہلا بڑا کسان پیکج متعارف کرایاگیا ہے۔جبکہ صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ترقیاتی بجٹ مالی سال 25-2024 میں شعبہ زراعت کے لئے 64 ارب 60 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 25-2024 کا بجٹ رواں مالی سال کی نسبت تقریبا 250 فیصد زیادہ ہے۔30ارب روپے کی لاگت سے گرین ٹریکٹرسکیم متعارف کرائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں