راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے عہدداران ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار قدوس اور انفارمیشن سیکرٹری راجہ محمد علی منہاس نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید وفاق پاکستان کی علامت تھیں ان کی تمام تر جدوجہد آمرانہ نظام حکومت کے خاتمے عوامی حقوق کی پاسداری اور جمہوریت و آین کی بالادستی کے لیے تھی یہی وجہ ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جمہوریت پر شب خون مارنے والے ڈکٹیٹرز کے خلاف مزاحمت اور عظم و ہمت کا استعارہ سمجھی جاتی ہیں سردار قدوس نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ملک و قوم کے دشمنوں کو کھلے عام للکارا وہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چاہتی تھیں وہ چاہتی تھیں کہ ملک کو دہشت گردوں کے چنگل سے مکمل تحفظ فراہم ہو تاکہ پاکستان امن و آشتی ترقی و خوشحالی کی ن منازل کی جانب اپنے سفر کا آغاز کر سکیراجہ محمد علی منہاس نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالم اسلام کی پہلی منتخب خاتون ریاستی سربراہ ہیں وہ دنیا بھر میں پاکستان کی توانا آواز اور موثر سفارت کار تھیں انھوں نے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام محکوم اقوام کی بہترین ترجمانی کا حق ادا کیا دنیا بھر میں جہاں بھی گیں مقوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی افواج و حکومت کے ظالمانہ غیرانسانی رویوں کا پردہ فاش کیا۔