راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان و سابق ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کے موقع سابق وزیراعظم پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو عوامی حقوق اور جمہوریت کا استعارہ تھیں بی بی شہید نے عالمی سطح پہ پاکستان کی ترجمانی کا حق ادا کیا انھوں نے پاکستان کو مضبوط ناقابل تسخیر دفاعی سسٹم فراہم کیا پاکستان کو دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے بی بی شہید نے دہشت گردوں کو للکارتے ہوئے پاکستان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا محترمہ بینظیر بھٹو قائدعوام کی بیٹی اور بذات خود قائد عوام تھیں انھوں نے خواتین اقلیتوں محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہنگامی اقدامات کیے عامر فدا پراچہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت آئین و قانون کی حکمرانی و بالا دستی کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو نے منظم و طویل جدوجہد کی انھوں نے ملک کے عوام کو سیاسی شعور دیا اور محروم طبقات کی طاقتور و توانا آواز بنیںمحترمہ بینظیر بھٹو شہید نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی دنیا کے ہر فورم پہ آواز اٹھا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے عیاں کیاعامر فدا پراچہ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عوامی و جمہوری خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی میں انھیں دختر مشرق قادعوام کے القبات سے نوازا۔