راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دوارکان گرفتار

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ شالیمار پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے دوارکان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے 13عدد چھیننے گئے موبائل فونز، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا مو ٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کی شناخت عمر ان مسعود اور محمد ذیشان کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن