نارتھ زون کے روٹری کلبز کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے لرننگ اسمبلی

Jun 23, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) نارتھ زون کے روٹری کلبز نے نارتھ زون سے کلبوں کے آیندہ سال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے ایک انتہائی کامیاب لرننگ اسمبلی کا انعقاد کیا، جس کا اختتام 2025-2024 کی مدت کے لیے روٹری کلب کے صدور کی رسمی تنصیب پر ہوا۔  اس باوقار تقریب نے روٹری کے معزز اراکین کی ایک بڑی تعداد کو اکٹھا کیا۔ معزز مہمانوں میں روٹری انٹرنیشنل کے صدر کی خصوصی مشیر سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر پبوڈو ڈی زوئیسا، ان کے شوہر کرش، اور ان کے مشیران سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر سیف اللہ اعجاز چوہدری اور سابقہ ڈسٹرکٹ گورنر مسرور جے شیخ شامل تھے۔  معزز سابقہ ڈسٹرکٹ گورنرز، زونل کوآرڈینیٹر نوشیروان خلیل خان، منتخب صدور اور آنے والے کلب بورڈ کے افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ لرننگ اسمبلی نے آئندہ سال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بہت مفید تربیتی سیشنز فراہم کیے۔  شام کی ایک خاص بات 25-2024 کی مدت کے لیے کلب کے صدور کی رسمی تنصیب تھی۔  ہر آنے والے صدر کو روٹری کلب کے صدارتی کالر سے نوازا گیا۔

مزیدخبریں