تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 فیصد کردئیے گئے

Jun 23, 2024

مظفرآباد(نامہ نگار)سال 2025 میں ملک بھر کے  تعلیمی بورڈز کے تحت امتحانات میں پاسنگ مارکس 40 فیصد کردئیے گئے۔انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ اینول کی 40% گریڈنگ سکیم و پاسنگ مارکس کی نئی پالیسی کا اطلاق 2024 کے بجائے 2025 سے ھو گا۔تفصیلات کے مطابق 2025 میں ہونے والے بورڈ امتحانات میں پاس ہونے کیلئے اب طلباء کو 40 فیصد نمبر لینے ہوں گے،میر پور بورڈ نے نئی پالیسی کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔بورڈ کے امتحانات دینے والے طالب علم کو کو کم از کم پاس ہونے کیلئے 33 کی بجائے 40 فیصد نمبر لینے ہوں گے۔

مزیدخبریں