چک سواری(نامہ نگار)ضلع میرپور میں لا قانونیت کی انتہا ہو گئی۔پولیس با اثر افراد کی دوست اور عام لوگوں کیلئے کوتوال بن گئی۔چک سواری اور اس کے گرد ونواح میں ناجائز اسلحہ کی نہ صرف نمائش کی جاتی ہے بلکہ جب دل چاہے فائرنگ کر کے لوگوں کو زخمی بھی کر دیا جاتا ہے۔۔ناجائز اسلحے سے لیس ملزمان دندناتے پھرتے ہیں۔وڈیو فوٹیج موجود ہونے کے باوجود ابھی تک با اثر ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ ماضی میں اگر کوئی غریب لڑکا ٹک ٹاکر پستول ہاتھ میں لے کر وڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتا تو اسے گرفتار کر کے تھانہ میں بند کر دیا جاتا لیکن خطرناک اشتہاری اسلحہ لئے سر عام دندناتے پھرتے ہیں ۔
ضلع میرپور میں لا قانونیت کی انتہا ہو گئی
Jun 23, 2024