ایڈہاک ڈاکٹرز کے مسائل کاحل  پنجاب حکو مت کی ذمہ داری، ڈاکٹر سبطین 

 اٹک (نامہ نگار ) ڈاکٹرز کو بنیادی سہولیات ، تحفظ ، ایڈہاک ڈاکٹرز کے مسائل حل اور مستقل ملازمت فراہم کرنا حکو مت پنجاب کی ذمہ داری ہے ، احتجاج کا مقصد ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے والے میڈیکل ڈاکٹروں کو درپیش اہم مسائل کی طرف گو رنر پنجاب سردا ر سلیم حیدر خان کی توجہ دلانا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار صدر ینگ ڈا کٹرز ایسو سی ایشن ڈاکٹر سبطین نے گو رنر پنجاب سردا ر سلیم حیدر خان کو ایڈہاک کی ریگو لرائزیشن اور تجدید کی درخوا ست دینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد مو جو د تھی ، ڈاکٹر سبطین نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے پنجاب بھر میں بہت سے ڈاکٹرز سرکاری صحت کی سہولیات میں ایڈہاک بنیادوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، بہت سے لوگ اپنی طویل مدتی وابستگی اور لگن کے باوجود 5 سال سے زیادہ عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں وہ ملازمت کے تحفظ اور باقاعدہ تقرر ی کے ساتھ ملنے والے فوائد کے بغیر رہتے ہیں، انہو ں نے کہا کہ ہم ایڈہاک ڈاکٹروں کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے لیے گو رنر پنجاب سے مداخلت کی درخواست کرتے ہیں جنہوں نے گزشتہ برسوں میں انتہائی لگن اور قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے علاوہ ان کی توجہ ان ڈاکٹروں کی حالت زار کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں جو اس وقت او پی ایس (پے سکیل پر) انتظامات کے تحت ایس ایم او / ایس ڈبلیو ایم او کی پوسٹ کے خلاف ایڈہاک بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ان ڈاکٹروں کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے باوجود اپنے ایڈہاک کنٹریکٹ کی تجدید کا مسئلہ درپیش ہے ، ہما ری گو رنر پنجاب سے اپیل ہے کہ تمام ایڈہاک ڈاکٹروں کی خدمات کو باقاعدہ بنائیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...