دوہرے قتل کے مقدمہ میں  نامزد پانچ اشتہاری گرفتار

 گوجرخان( نامہ نگار)دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد پانچ اشتہاری مجرمان گرفتارتفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے  کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 5اشتہاری مجرمان کوگرفتارکر لیا،گرفتار اشتہاری مجرمان میں ندیم، حمزہ، امجد، سرفراز، اور محسن شامل ہیں،اشتہاری مجرمان نے سابقہ دشمنی کی بناء￿  پر فائرنگ کر کے عرفان اور وقار کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال مارچ میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن