کھنڈہ (نامہ نگار)مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سینئر نائب صدر حاجی ذوالفقار علی بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے عوامی مشکلات کا خاتمہ جلد ہوگا قائد میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہبازشریف کی مدبرانہ قیادت میں عام شہری کی زندگی میں خوشحالی آئے گی,,نوا ئے وقت سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت کی کاوشوں سے پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے متحد ہوکر چلنا ہوگا انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد ملک میں معیشت کی تباہی کرکے گیا ہے میاں نوازشریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا وہ وژن رکھنے والے لیڈر اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا گیا عوام دوست بجٹ پیش کرکے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کی کوشش کی گئی ہے
مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے،ذوالفقار بلو چ
Jun 23, 2024