ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سادات فیملی کے سربراہ سردارسیدریاض حسین شاہ ایڈوکیٹ نے ٹیکسلاکی معروف علمی شخصیت ہیڈماسٹرملک محبوب کی وفات کوعلاقہ بھرکیلیئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ، انہوںنے کہاکہ ملک محبوب مرحوم نے ساری زندگی نئی نسل کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلیئے بغیرکسی ذاتی غرض اورلالچ کے گزاری،اورآج مرحوم کی وفات پرعلاقہ بھرکے لوگوںکے ساتھ ساتھ قرب وجوارسے بھی لوگ بڑی تعدادمیںان کے صاحبزادے طلال محبوب اوربھائیوںملک مقصود،ملک فاروق سے اظہارتعزیت کیلیئے ٹیکسلاان کی رہائش گاہ پرحاضر ہورہے ہیں،سیدریاض حسین شاہ نے سوگوارخاندان کے تمام افرادسے دلی اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ماسٹرمحبوب کی تعلیمی اورسماجی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائے گا،دریںاثناء ملک محبوب مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کاسلسلہ جاری ہے،چیئرمین کوہستان گروپ حاجی ملک نصیرالدین،حاجی ملک عارف جمیل،سردارسیدمحمدعلی شاہ،سابق چیئرمین بلدیہ شیخ وحیدالدین،انجمن فلاح وبہبودکے صدرراجہ رب نوازگوجرخانی،معروف ٹرانسپورٹرالحاج محمدعظیم خان، حاجی محمدنعیم خان،حاجی محمدمزمل خان،راجہ محمدنجیب عباسی، ڈاکٹرملک محمدزواراعوان،سالارقوم الحاج راجہ محمدجان عباسی آف جوڑی راجگان،معروف نعت خواں سردارزین العابدین خان آف فتح جنگ ،خورشید احمدبٹ،ملک خالدمحمود، ملک خورشیداحمدصدیقی،ملک اللہ دتہ اعوان ،ملک محموداعوان، ایم پی اے واہ کینٹ ملک فہدمسعوداکبر، محمدعرفان بٹ،اورملک عارف شکیل نے محلہ واڑیاں ٹیکسلاطلال ھاوس میںجاکرملک محبوب مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کیااوربلندی درجات کیلئے دعاکی۔
ہیڈماسٹرملک محبوب کی تعلیمی خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،ریاض حسین شاہ
Jun 23, 2024