مٹھیال(نامہ نگار)عوام علاقہ کے تعاون سے ہی جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی تھانہ بسال کے علاقہ میں کوئی گنجائش نہیں عوام کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں بلا تفریق کاروائی کریں گے میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں اور ظالم کی ہمیشہ نفی کریں مظلوم بغیر کسی سفارش کے میرے پاس بلاجھجک تشریف لائیں انکی دادرسی ہوگی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ بسال ملک نعیم نے تھانہ بسال میں معززین علاقہ و صحافی حضرات سے میٹنگ میں اپنی گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ میں جرائم پیشہ افرادبالخصوص منشیات فروشوں اور آئس کا دھندہ کرنے والے ناسوروں کیخلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ موثر گشت ،چیکنگ سمیت کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں عوام مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔