بریتی کے مقام پردریائے جہلم میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی تلاش جاری

Jun 23, 2024

مری(بیورو رپورٹ)جمعرات کے دن 2افراد بریتی کے مقام پر سلفیاں لیتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گئے تھے جس کی اطلاع فوری طور کنٹرول روم ریسکیو1122کو دی گئی،کال موصول ہوتے ہی ریسکیو1122 کے قریبی اسٹیشن سے ریسکیواہلکار  ایمبولینس کو لیکر موقع پر پہنچ گئے،راولپنڈی سے واٹر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ گئی اورڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی،سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی تمام تر نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید خود کر رہے ہیں اور موقعہ پر موجود ہیں،ریسکیو 1122 کی طرف سے  بریتی کے مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب جانے والے 2 نوجوانوں کی تلاش کا  جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن دوسرے دن جمعہ کو علی الصبح شروع کر دیا گیا سکوبا ڈائیونگ، بوٹ آپریشن اور سونار رڈار کے علاوہ دریا کے کنارے پیدل سرچ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے،ٹائیں ڈلکوٹ کوٹلی ستیاں کے مقام پر بھی ایک اضافی ٹیم بھی ہمراہ ایمبولینس تعینات کی گئی ہے جو کہ اس ایریا میں فلوٹنگ اوبجکٹ کی مانیٹرنگ کر رہی ہے۔

مزیدخبریں