گوجرخان(نامہ نگار )پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہو گیا طلعت سیال گروپ کے ملک جاوید اقبال صدر اور چوہدری فرزند گروپ کے راجہ عمر لطیف کانٹے دار مقابلہ کے بعد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار پریس کلب کے انتخابات گزشتہ روز منعقد ہوے چئیرمین الیکشن بورڈ معروف قانون دان عثمان عمر قریشی نے ممبران چوہدری محبوب جٹ اور ملک آصف کے ہمراہ بہترین انداز میں پولنگ عمل مکمل کرایا ۔ ملک جاوید اقبال 45 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل خان لیاقت نے 39 ووٹ حاصل کئے جنرل سیکرٹری کے لئے راجہ عمر لطیف نے 41 راجہ ضیاء الحق نے 40 ووٹ لئے سئنیر نائب صدر ملک راشد محمود نائب صدر راجہ ثاقب بشیر ۔نائب صدر نصیر بھٹی فنانس سیکرٹری عامر قریشی ایڈیشنل سیکرٹری راجہ فیصل۔ جوائنٹ سیکرٹری مرزا ندیم سیکرٹری انفارمیشن چوہدری کاشف نوشاہی منتخب ہوئے۔جبکہ گورننگ باڈی کے لیے ملک سلیم۔ ملک شاہ زیب طارق۔ راجہ روحان احمد۔ راجہ ظفر۔راجہ عباس ۔ طاہر شاہ۔ خرم شاہ منتخب ہوئے۔