ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب بھر کے موٹروے سروس ایریاز، بس سٹینڈز، ریلوے سٹیشن پر موجود فوڈ پوائنٹس کی کڑی نگرانی کی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی لاہور فیصل آباد موٹروے سروس ایریاز کی چیکنگ میں 318لٹر جعلی ڈرنکس،390 لیٹر ناقص پیک پانی،150 کلو ایکسپائر سنیکس، 140 لیٹر استعمال شدہ آئل تلف کیا گیا۔
1180سے زائد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 132فوڈ پوائنٹس کو 17لاکھ 30 ہزار کے جرمانے عائدکیے گئے،ایک ریسٹورنٹ بند، لاری اڈا ریلوے اسٹیشن اور موٹر وے سروس ایریاز پر322 پوائنٹس کو چیک کیا گیا ۔ عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ میڈیکل، ٹریننگ، پراڈکٹ رجسٹریشن دستاویزات، لازم خرید و فروخت ریکارڈ عدم موجود پایا گیا،گلی سڑی سبزیاں اور ناقص آئل کو فرائنگ کے لیے باربار استعمال کیا جا رہا تھا۔سروس ایریا پر موجود مارٹس پر ناقص پیک پانی اور ایکسپائر سنیکس فروخت کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ،ناقص آئل اور ایکسپائر اشیاء کا استعمال انسانی صحت پر لیے انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔ملک و قوم سے دشمنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ سفر کرنے والے مسافر کسی قسم کی شکایت کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں ،فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پنجاب فوڈاتھارٹی کےموٹروے ،سروس ایریاز، بس سٹینڈزپر چھاپے،بھاری جرمانے عائد
Jun 23, 2024 | 11:36