سندھ میں رواں سال ہر ماہ ایچ آئی وی (ایڈز) کے اوسطاً 260 نئے کیس سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جنوری سے مئی تک ایچ ائی وی کے 1300 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔حکام نے بتایا ہے کہ ایچ آئی وی کے نئے کیسوں میں بچوں کا تناسب 10 سے 15 فٰصد ہے۔ بیشتر کیس لاڑکانہ، ملحق اضلاع، حیدرآباد، میرپور خاص اور کراچی سےرپورٹ ہو رہے ہیں۔جنوری میں 257، فروری 256، مارچ میں 258، اپریل میں 239 اور مئی میں 293 نئے کیس سامنے آئے۔ رواں سال میرپور خاص میں 27 بچے ایچ آئی وی میں مبتلا پائے گئے ہیں۔