مذاکراتی اجلاس ختم،حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس ختم ہو گیا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے،ترقیاتی فنڈز اور پنجاب میں انتظامی عہدوں پر بھی پیپلز پارٹی کو ترجیح دی جائے گی۔مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،کل بلاول بھٹو زرداری کو مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مذکراتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، مذاکراتی کمیٹیوں کی خوش سلوبی سے بات چیت ہوئی ،پنجاب کے معاملات میں سپیس کا ایشو تھا۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے کوئی انتقام کا نشانہ نا بنے ، پیپلز پارٹی چاہتی ہے پنجاب میں اچھی گورننس دی جائے، کافی حد تک بات ہو چکی ہے، تحریری معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن