اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کی بیٹری لائف بہتر بنانے والا نیا فیچر

Jun 23, 2024 | 15:06

گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ فونز کے لیے ایک ایسے نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو بیٹری لائف کو بہتر بنائے گا۔اڈاپٹیو ٹائم آؤٹ نامی یہ فیچر اینڈرائیڈ 15 کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں سامنے آیا ہے۔یہ فیچر اس وقت خودکار طور پر اسکرین کو بند کر دے گا جب آپ ڈیوائس کو استعمال نہیں کر رہے ہوں گے۔وگل کے ایک ترجمان کی جانب سے اس فیچر کی تصدیق کی گئی ہے۔ممکنہ طور پر اس فیچر کے لیے ڈیوائس کے مختلف سنسرز کو استعمال کیا جائے گا جو اس بات کا تعین کریں گے کہ آپ فون استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔اگر ڈیوائس کو محسوس ہوا کہ آپ فون کو استعمال نہیں کر رہے تو اسکرین ٹرن آف ہو جائے گی جس سے فون کی بیٹری لائف بڑھانے میں مدد ملے گی۔البتہ گوگل کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔اس سے قبل بھی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جن سے بیٹری لائف بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں اسمارٹ فونز کی بیٹری بہت جلد ختم ہو جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گوگل کی جانب سے بیٹری لائف بہتر بنانے پر کام کیا جار ہا ہے۔خیال رہے کہ اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم پر ابھی گوگل کی جانب سے کام کیا جا رہا ہے۔یہ نیا آپریٹنگ سسٹم رواں سال کی آخری سہ ماہی میں باضابطہ طور پر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں