پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا

Jun 23, 2024 | 16:04

 پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوںبارے الرٹ جاری کردیا ۔صوبے بھر کی انتظامیہ کو مون سون بارشوں سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا گیا،رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کے خطرات ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ایک جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم کے مراسلہ کےمطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر بارش کے امکانات ہیں، جولائی کے دوسرے ہفتے میں 25 سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں ،جولائی کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب ساؤتھ پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے ، بالائی پنجاب وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ زوردار بارشیں متوقع ہیں ،جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ اور جنوبی پنجاب میں ہل ٹورنٹس کا خطرہ ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ کر دیا ہے، ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے،ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیاکا کہنا تھا کہ باہمی تعاون اور قبل از وقت انتظامات سے قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے کوتاہی یا غیر زمہ داری کی گنجائش نہیں ۔

مزیدخبریں