جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا کے ساحل کے قریب 6.2 شدت کے زلزلے نے زمین ہلا کر رکھ دی، کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز وینزویلا کی ریاست سوکرے کے شہر یاگواراپارو کے شمال مشرق میں تقریباً 30 کلو میٹر دور تھا۔ زلزلے کی گہرائی 87 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وینزویلا کی ریاست سوکرے کے علاوہ ریاست مونیگاس اور شمالی ڈیلٹا اماکورو کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے فی الحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔