پنجاب میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونیکا امکان ، الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے .رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر ، دوسرے ہفتے  25 سے 35 ، تیسرے ہفتے 15 سے 25 اور چوتھے ہفتے 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اربن فلڈنگ  کا خطرہ ہے.ضلعی انتظامیہ  بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے، ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن