105 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والی خاتون

Jun 23, 2024 | 17:22

ویب ڈیسک

ورجینیا ہسلوپ نامی خاتون نے 105 سال کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران تعلیم چھوڑنے والی خاتون ورجینیا ہسلوپ نے 83 برس بعد 105 سال کی عمر میں ماسٹرز کرلیا۔ ورجینیا نے 1940 میں اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف ایجوکیشن سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔بیچلرز کے فوراً بعد ورجینیا نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے آگے پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ اُس وقت ورجینیا کے منگیتر جورج ہسلوپ کو دوسری عالمی جنگ میں خدمات انجام دینے کے لیے بلا لیا گیا جس کی وجہ سے دونوں نے شادی کر لی۔شادی کی وجہ سے ورجینیا ہسلوپ کو اپنا فائنل تھیسز جمع کروانے سے پہلے ہی یونیورسٹی کیمپس چھوڑ کر جانا پڑا۔اب اتوار کے روز اسٹینفورڈ کے گریجویٹ اسکول آف ایجوکیشن کے ڈین ڈینیئل شوارٹز نے ورجینیا ہسلوپ کو ماسٹرز کی ڈگری دی ہے۔

مزیدخبریں