سوات میں ہونے والا واقعہ افسوسناک, قرآن پاک کا نام لیکر ہونے والے ایسے واقعات ختم ہونے چاہئیں:طاہر اشرفی

طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج کے بہت احسن طریقے سے انتظامات کیے. سعودی عرب کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ بعض افراد کی طرف سے ضابطے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے حج کے دوران اموات ہوئی ہیں، دیگر ممالک کی نسبت پاکستانیوں کی اموات کم ہوئیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ سوات میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے. قرآن پاک کا نام لیکر ہونے والے ایسے واقعات ختم ہونے چاہئیں.توہین رسالت، مذہب کے مقدمات کا فیصلہ 3 ماہ میں ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے توہین مذہب کے مقدمات پر جلد فیصلے کیے جائیں، ایسے واقعات پاکستان اور اسلام کے نام پر دھبہ ہیں۔طاہراشرفی نے کہا کہ مدین واقعے پر ریاست اور عدلیہ کو سوچنا چاہیے، پیغام پاکستان کی صورت میں متفقہ دستاویز دی اس پر عمل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ عزم استحکام کے نام ایک آپریشن کیا جائےگا. بڑھتے تشدد کے خلاف ایک آپریشن ہونا چاہیے، سیاسی اور مذہبی قیادت کو اب سوچنا چاہیے. قومی ایکشن پلان پر تمام سیاستدانوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہے۔اسمبلی میں نازیبا زبان کے استعمال سے دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں. سیاسی قیادت ایسی زبان بولے گی تو سڑک پر کھڑے انسان سے کیا توقع کرتے ہیں؟ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیغام پاکستان کو قانونی شکل دی جائے۔انھوں نے کہا کہ اس بار حج انتظامات بہترین تھے، اکثریت ان لوگوں کی اموات کی ہے جنھوں نے بغیر اجازت حج کی کوشش کی۔

ای پیپر دی نیشن