کراچی: صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم نے150 بسوں کا وعدہ کیا تھا پورا کریں۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ییلولائن بی آرٹی پراجیکٹ شروع کردیا ہے. نگران حکومت میں ریڈ لائن بی آرٹی 8 ماہ سے پراجیکٹ بند تھا۔شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم شہبازشریف اپنا وعدہ پورا کریں گے، جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف ایکشن جاری ہے. سندھ میں رہنے والا کان کھول کرسن لے، جس نے بھی جعلی نمبرپلیٹ لگائی جیل جانے کے لئے تیار ہوجائے. جعلی نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے. جعلی نمبر پلیٹ بنانے والے اپنا کاروبار بند کر دیں.29جون سے پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کرنے جا رہے ہیں، گلی، محلوں میں نشہ بیچنے والوں کو ریپڈ فورس پکڑے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائزنے ریپڈ فورس بنالی ہے.منشیات کی روک تھام کے لیے نیا ایکٹ بھی لا رہے ہیں، سٹوڈنٹس کے ٹیسٹ والدین کی مرضی سے کروائیں گے. منشیات کیخلاف زیروٹالرنس ہے، کوئی نرمی نہیں ہوگی، منشیات کے خلاف نیا قانون لا رہے ہیں تاکہ جلد سزائیں ہوں۔شرجیل میمن نے کہا کہ عمرایوب ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں. عمرایوب کو پتہ نہیں آصف زرداری نے بارہ سال جیل کاٹی، آصف زرداری نے کوئی ایسی تحریک نہیں چلائی جس سے پاکستان کو نقصان پہنچے۔صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اوران کی بہن نےایمنیسٹی سکیم سے فائدہ اٹھایا. این آئی سی وی ڈی سے دوسرے صوبوں کے مریض بھی علاج کرا رہے ہیں۔