عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران 4لاکھ سے زائد سیاحوں نے ایبٹ آباد کے سیاحی مقام گلیات کا رخ کیا۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ نتھیا گلی میں 2 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ فرانس، جاپان، جرمنی ،نیپال اور چین سے غیرملکی سیاح بھی گلیات پہنچے۔
5 روز کے دوران ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں گلیات آئیں ۔ ہرنو، نتھیاگلی، ڈونگا گلی، ایوبیہ اور دیگر مقامات پر سہولت سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔ڈی جی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلیات میں سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔