دونوں ٹیموں کے درمیان ڈھاکہ کے کرکٹ سٹیڈیم میں میچ ہوگا۔آئی سی سی فارمیٹ کے مطابق پہلا اور دوسرا کوارٹر فائنل جیتنے والی ٹیمیں بھارت کے شہر موہالی میں تیس مارچ کو سیمی فائنل کھیلیں گی، یوں شائقین روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست معرکہ آرائی بھی دیکھ سکتے ہیں۔ میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک بھارت سے نہیں جیت سکی تاہم اس بار دونوں ٹیموں کا ممکنہ سیمی فائنل تاریخ بدل سکتاہے۔